بھارت نے 10پاکستانی ہائی کمیشن حکام کو پاک بھارت میچ دیکھنے کی اجازت دیدی

جمعرات 17 مارچ 2016 12:50

کولکتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 مارچ۔2016ء) بھارتی حکومت نے 10پاکستانی ہائی کمیشن حکام کو پاک بھارت میچ دیکھنے کی اجازت دے دی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی ٹیم نے ورلڈ ٹی ٹونٹی میں اپنے 2میچ کولکتہ اور 2موہالی میں کھیلنے ہیں جنہیں دیکھنے کے لیے پاکستانی ہائی کمیشن کے 34ارکان نے مودی سرکار سے اجازت طلب کی تھی تاہم ان میں سے 10ارکان کوصرف 19مارچ کو شیڈول پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے کولکتہ جانے کی اجازت ملی ہے البتہ پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستان کے چاروں مقابلے دیکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔سرکاری حکام کا مزید کہنا تھا کہ ہائی کمیشن کے جن اہلکاروں کو اجازت نہیں ملی ان میں اعلی سکیورٹی افسران بھی شامل ہیں۔