فوج مشرف کی عزت و احترام میں کمی نہیں آنے دیگی، شیخ رشید احمد
جمعرات 17 مارچ 2016 12:52
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 مارچ۔2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربرا ہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پرویز مشرف باہر جارہے ہیں نواز شریف کیوں خواجہ آصف اور خواجہ سعد رفیق کے بیانات پر عمل نہیں کرتے ، فوج پرویز مشرف کی سیاست کا بوجھ نہیں اٹھائے گی لیکن بطور سابق آرمی چیف انکے عزت و احترام میں کمی نہیں آنے دے گی،معافی مانگ کر کون سعودی عرب گیا تھا سب اس سے آگاہ ہیں،اپنے بیان پر قائم ہوں کہ رواں سال مارچ اور اپریل کے بعد سیاست میں تیزی آئے گی،آصف زرداری انٹرویوز کے ذریعے پیغام دے رہے ہیں کہ انہوں نے اینٹ سے اینٹ بجانے کی بات کسی اور کیلئے کی تھی لیکن مقتدر حلقوں نے انہیں کہا ہے کہ جس طرح عوامی جلسے میں بات کہی تھی اسی میں اسکی وضاحت کرو۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ چوہدری برادران ناراض نہ ہو جائیں لیکن میں ایک بات کہنا چاہتا ہوں کہ مشرف کی (ق) لیگ زمین بوس ہو گئی ہے لیکن ضیاء الحق کی لیگ آج بھی زندہ ،جوان ،توانا اور حکمرانی کر رہی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ صدارتی نظام کوئی برا نظام نہیں ہے ، یہاں سارے نظام آزمائے جا چکے ہیں لیکن ناکامی کی وجہ صرف کرپشن پر سزا کا نہ ہونا ہے ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے نیا بیان دیا ہے کہ آوٴ سارے پاکستان کی بہتری کیلئے مل جائیں،او بھئی آپ سب کی وجہ سے پاکستان خراب ، تباہ و برباد ہوا ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کس کو نہیں پتہ یہاں موساد ، برطانیہ اور امریکہ پیسے دیتا ہے۔ پاکستان میں اب اپنی جیب سے کوئی سیاست نہیں کرتااور اگر کوئی کرتا ہے تو ہ بہت محدود لوگ ہیں ،یہاں دوسرے کی جیب یا غیر ملکی امداد سے سیاست کی جاتی ہے اور اس میں مذہبی اور سیاسی سبھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی جوڈ کراٹے اور بنکاک کے شعلے فلم اتر گئی ہے۔ خواجہ آصف اور خواجہ سعد رفیق سابق صدر پرویز مشرف کے بارے میں جو بیانات دیتے رہے ہیں اب وہ باہر جارہے ہیں نواز شریف کیوں ان پر عملدرآمد نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ فوج پرویزمشرف کی سیاست کا بوجھ نہیں اٹھائے گی لیکن انکی عزت اور احترام میں کوئی کمی نہیں آنے دے گی۔ انہوں نے کہا کہ میں انتظار کر رہا ہوں کہ نواز شریف کب بڑی غلطی کرنے جارہے ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.