آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما ڈاکٹر امجد دبئی روانہ ہوگئے

جمعرات 17 مارچ 2016 12:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 مارچ۔2016ء) پرویز مشرف کے علاج کے انتظامات کے لئے آل پاکستان مسلم لیگ کے راہنما ڈاکٹر امجد دبئی روانہ ہوئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما ڈاکٹر امجد سابق صدر پرویز مشرف کے دبئی میں علاج معالجے کے لئے تمام انتظامات کی تیاریوں اور دیگر اہم امور کے لئے دبئی روانہ ہوگئے ۔ واضح رہے کہ بدھ کے روز سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکال دیا اور پرویز مشرف ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف کے باعث دبئی علاج کے غرض سے جانا چاہتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :