وویمنز ٹیم کو پہلے میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست

جمعرات 17 مارچ 2016 12:58

وویمنز ٹیم کو پہلے میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست

چنائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 مارچ۔2016ء) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی اوپنر جویریہ خان ویسٹ انڈیز کے خلاف ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے میچ میں سر پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئیں جبکہ ٹیم کو میچ میں 4 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ہندوستان کے شہر چنائی کے چدم برم اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے اسٹیفنی ٹیلر اور ہیلی میتھیوز نے اننگز کا آغاز کیا تاہم 28 کے اسکور پر ہیلی 15 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے جس کے بعد میں بلے بازوں نے ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسٹیفنی ٹیلر کا ساتھ نہ دے سکے۔اسٹیفنی ٹیلر 40 رنزبنا کامیاب بلے باز رہیں، مریسا اگویلیرا اور ہیلی میتھیوز 15،15 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 105 رنز بنا سکی۔

پاکستان کی جانب سے انعم اقبال نے 4 وکٹیں حاصل کیں اور سادیہ یوسف نے دو کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔آسان ہدف کے تعاقب میں پاکستان کو اس وقت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب اوپننگ بلے باز جویریہ خان حریف باوٴلر شمیلیہ کونیل کی تیز گیند سر پر لگنے سے زخمی ہوگئیں۔یریہ خان کو شمیلیہ کونیل کی تیز باوٴنسر کان کے نیچے لگی تھی جس کے انھیں بے ہوشی کی حالت میں فوری طورپر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کا سی ٹی اسکین ہوا بعد ازاں وہ ہوش میں آگئیں اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

اْن کے جانے کے بعد سدرہ امین اور بسمہ ماروف نے 40 رنز کی شراکت بنائی مگر وہ دونوں بھی انیسہ محمد کی گیند کا شکار بن کر پویلین لوٹ گئیں۔پاکستان نے جلد ہی اپنی اہم وکٹیں گنوا دیں، منیبہ علی 15، ثنا میر 18 اور اسماویا اقبال 19 رنز کی اننگز کھیل پائے۔104 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 99 رنز بنا پائی۔یوں ویسٹ انڈیز ویمن نے یہ میچ 4 رنز سے جیت لیا۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے انیسہ محمد نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان کی انعم امین کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :