پشاورمیں سرچ آپریشن، 50مشتبہ افراد گرفتار‘ اسلحہ برآمد

جمعرات 17 مارچ 2016 13:09

پشاور۔17 مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مارچ۔2016ء ) پشاورکے مختلف علاقوں میں پولیس اور سیکورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 50 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کر لیا ہے‘ پولیس کے مطابق مشترکہ سرچ آپریشن حیات آباد اور کوتوالی کے علاقوں میں کیاگیا‘ آپریشن کے دوران 4 افغان باشندوں سمیت50 مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا۔

(جاری ہے)

مشتبہ افراد کے قبضہ سے 3 پستول، 2 ریپیٹرز اور سینکڑوں کارتوس برآمد ہوئے‘ آپریشن کے دوران لیڈِیز پولیس اور سنیفر ڈاگز کی مدد سے ایک سو سے زیادہ گھروں کو چیک کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :