کپاس کا غیر تصدیق شدہ بیج کاشت نہ کریں ۔ماہرین زراعت

جمعرات 17 مارچ 2016 13:11

فیصل آباد۔17 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مارچ۔2016ء )ماہرین زراعت کاکہناہے کہ مذکورہ بارشیں کاشتکاروں اورکسانوں کیلئے باعث رحمت ثابت ہوں گی کیونکہ ان بارشوں سے زرعی اراضی کو زبردست فائدہ حاصل ہو گا اور موسم ربیع کی فصلات بھی بروقت سیراب ہو سکیں گی۔

(جاری ہے)

تاہم جن کھیتوں میں زیادہ پانی جمع ہو گیاہے وہاں کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ فوری اضافی پانی کے نکاس کا انتظام کریں تاکہ فصلات کو افزائش نسل کے ابتدائی مراحل میں نقصان سے بچایاجاسکے۔

زرعی ماہرین نے بتایاکہ گزشتہ چند روز کے دوران پنجاب کے اکثر علاقوں میں کہیں تیز کہیں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی ہے جس کے باعث کپاس کی کاشت میں معمولی تاخیر ہو سکتی ہے ۔ کپاس کی کاشت اگرچہ 15مارچ سے شروع ہو چکی ہے تاہم اسے اگلے ماہ کے دوران بھی آسانی سے کاشت کیاجاسکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار کپاس کا غیر تصدیق شدہ بیج ہرگز کاشت نہ کریں اور ماہرین زراعت کی مشاورت سے کاشت کاعمل مکمل کیاجائے تاکہ مقررہ اہداف کاحصول ممکن ہو سکے۔