کپاس کا غیر تصدیق شدہ بیج کاشت نہ کریں ۔ماہرین زراعت
جمعرات 17 مارچ 2016 13:11
فیصل آباد۔17 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مارچ۔2016ء )ماہرین زراعت کاکہناہے کہ مذکورہ بارشیں کاشتکاروں اورکسانوں کیلئے باعث رحمت ثابت ہوں گی کیونکہ ان بارشوں سے زرعی اراضی کو زبردست فائدہ حاصل ہو گا اور موسم ربیع کی فصلات بھی بروقت سیراب ہو سکیں گی۔
(جاری ہے)
تاہم جن کھیتوں میں زیادہ پانی جمع ہو گیاہے وہاں کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ فوری اضافی پانی کے نکاس کا انتظام کریں تاکہ فصلات کو افزائش نسل کے ابتدائی مراحل میں نقصان سے بچایاجاسکے۔
زرعی ماہرین نے بتایاکہ گزشتہ چند روز کے دوران پنجاب کے اکثر علاقوں میں کہیں تیز کہیں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی ہے جس کے باعث کپاس کی کاشت میں معمولی تاخیر ہو سکتی ہے ۔ کپاس کی کاشت اگرچہ 15مارچ سے شروع ہو چکی ہے تاہم اسے اگلے ماہ کے دوران بھی آسانی سے کاشت کیاجاسکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار کپاس کا غیر تصدیق شدہ بیج ہرگز کاشت نہ کریں اور ماہرین زراعت کی مشاورت سے کاشت کاعمل مکمل کیاجائے تاکہ مقررہ اہداف کاحصول ممکن ہو سکے۔مزید اہم خبریں
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.