افسران کسان تنظیموں کو آبیانہ کی ہر ممکن وصولی میں معاونت فراہم کریں ۔پیڈا

جمعرات 17 مارچ 2016 13:12

فیصل آباد۔17 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مارچ۔2016ء )پیڈا نے کسان تنظیموں کو آبیانہ کی وصولی تیز اور 30جون تک مقررہ 100فیصد ہدف کاحصول یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ سرکاری احکامات و حکومتی ہدایات کی روشنی میں ریکوری کے اہداف مکمل کرنے میں کسی کوتاہی کامظاہرہ نہ کیاجائے۔

(جاری ہے)

پنجاب اریگیشن اینڈ ڈرینج اتھارٹی کے ترجمان نے کہا کہ پیڈا کے افسران اپنے زیر انتظام علاقوں میں قائم کسان تنظیموں کو آبیانہ کی ہر ممکن وصولی میں درکار ضروری معاونت فراہم کریں تا کہ نہری انتظام و انصرام چلانے کیلئے ضروری فنڈز دستیاب ہو سکیں۔

انہوں نے کہا کہ کسان تنظیموں کی کارکردگی بہتر کرنے کیلئے جاری ”آن دی جاب ٹریننگ پروگرام“ میں کسانوں کی بھر پور شمولیت یقینی بنائی جائے تا کہ یہ تنظیمیں پیشہ وارانہ تربیت حاصل کر کے اپنے فرائض زیادہ بہتر انداز میں ادا کر سکیں ۔انہوں نے افسران کو ہدائت کی کہ آبپاشگان سے وصول ہونے والی آبیانہ کی رقم فوری طور پر سرکاری خزانے میں جمع کروانے کیلئے بھی کسان تنظیموں کو ترغیب دی جائے ۔