نمبرداروں کو خریف 2015ء کے آبیانہ کی فوری ریکوری کی ہدایت

جمعرات 17 مارچ 2016 13:12

فیصل آباد۔17 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مارچ۔2016ء ) ایل سی سی ویسٹ سرکل اور ایل سی سی ایسٹ سرکل سمیت صوبہ بھر کے تمام سرکلز کے نمبرداروں اور دیگر ذمہ داران کو خریف 2015ء کے آبیانہ کی فوری 100فیصد ریکوری کی ہدایت کر دی گئی ہے تاکہ رواں مالی سال 2015-16ء کیلئے پنجاب حکومت کی جانب سے مقرر کردہ اہداف کاحصول ممکن ہوسکے۔

(جاری ہے)

ایل سی سی ویسٹ سرکل کے ترجمان نے بتایاکہ اگرچہ حکومت پنجاب کی جانب سے رواں سال کی ریکوری کاہدف ہر حال میں 30جون تک مکمل کرنے کاحکم دیاگیاہے تاہم محکمہ کی کوشش ہے کہ جس قدر جلد ممکن ہو سکے سرکاری واجبات وصول کرلئے جائیں۔

انہوں نے کہاکہ متعلقہ افراد سے بھی کہاگیاہے کہ وہ اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرتے ہوئے سرکاری واجبات جلد ازجلد ادا کردیں تاکہ نئے مالی سال کے دوران انہیں مزید بہتر خدمات کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جاسکیں۔

متعلقہ عنوان :