ایوب ریسرچ موسم گرما کی سبزیوں کے معیاری بیج تیار کرنے کیلئے کوشاں ہیں ۔ماہرین

جمعرات 17 مارچ 2016 13:13

فیصل آباد۔17 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مارچ۔2016ء ) ایوب ریسرچ فیصل آبادنے اعلیٰ معیار کی سبزیوں کے بیجوں کی پیداوار بڑھانے کیلئے جدید پیداواری ٹیکنالوجی سبزیات کے رجسٹرڈ گروئرز کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیاہے جس کے تحت سبزیات کے زرعی سائنسدانوں کی ٹیمیں تشکیل دے کر سبزیات پیداکرنے والے مخصوص علاقوں کے کاشتکاروں سے روابط کو فروغ دیاجائیگا اور انہیں اعلیٰ معیار کے بہترین پیداواری صلاحیت کے حامل سبزیوں کے بیجوں کی تیاری کیلئے مکمل رہنمائی ، مشاورت و ترغیب فراہم کی جائیگی تاکہ مذکورہ جامع حکمت عملی کے تحت سبزیوں کے غیر ملکی بیجوں کی درآمد پر خرچ ہونے والا قیمتی زرمبادلہ بچایاجاسکے۔

(جاری ہے)

ایوب ریسرچ کے ذرائع نے بتایاکہ ادارہ کے شعبہ سبزیات کے سائنسدان جدید تحقیق کے ذریعے موسم گرما کی سبزیوں کے زیادہ سے زیادہ معیاری اورپیداواری صلاحیت کے حامل بیج تیار کرنے کیلئے بھی دن رات کوشاں ہیں تاکہ درآمدی بیجوں پر انحصار ختم کیاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :