جب اپنے کئے کا احساس ہوا، تب ہی ایم کیو ایم کو خیرباد کہا،مصطفی کمال/رضاہارون

ملک بھر سے لوگ رابطہ کر رہے ہیں ‘ اپریل میں ہونے والا جلسہ تاریخی ہو گا ‘انٹرویو

جمعرات 17 مارچ 2016 13:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم ) کے منحرف رہنماؤں سابق سٹی ناظم کراچی مصطفی کمال اور رضاہارون نے کہا ہے کہ انہیں اپنے کئے کا احساس ہوا، تب ہی انہوں نے ایم کیو ایم کو خیرباد کہا،ایم کیو ایم کے علاوہ دیگر سیاسی جماعتوں کے بڑے بڑے نام ان سے رابطے میں ہیں۔خصوصی انٹرویو میں سید مصطفی کمال نے کہاکہ انہیں اپنے کئے کا احساس ہوا تب ہی ایم کیو ایم چھوڑی، ملک بھر سے لوگ رابطہ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اپریل میں ہونے والا جلسہ تاریخی ہو گا۔انہوں نے کہاکہ انہوں نے پارٹی کی تبدیلی کے ساتھ خود کو بھی تبدیل کیا ہے۔ رضا ہارون نے کہاکہ ایم کیو ایم میں ان کے بہت سے دوست ہیں، وہ خوش رہیں لیکن خوش فہمی میں نہ رہیں، ایم کیو ایم ہی نہیں دیگر سیاسی جماعتوں کے بڑے نام بھی رابطے میں ہیں۔ مصطفی کمال اور انکے ساتھیوں کا کہنا تھا کہ انکی جماعت کا منشور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی ہے اور وہ ہر اس شخص کو خوش آمدید کہیں گے جو پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔

متعلقہ عنوان :