زیادہ شادیاں کرنیوالے افراد میں امراض قلب کا خطرہ

نئی تحقیق میں کثرت ازدواج اور دل کے امراض کے درمیان حیرت انگیز ربط کا انکشاف

جمعرات 17 مارچ 2016 13:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء) ایک نئی تحقیق میں کثرت ازدواج اور دل کے امراض کے درمیان حیرت انگیز ربط کا انکشاف ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

دل کی صحت سے وابستہ برطانوی ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ شادی دل کی صحت کے لیے اچھی ہوتی ہے جبکہ سعودی عرب کے امراض قلب کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک سے زیادہ بیویوں کے ساتھ مرد کے لیے دل کی بیماریوں کا خطرہ چار گنا زیادہ ہو جاتا ہے ۔تحقیق بتاتی ہے کہ دل کے امراض اور کثرت ازدواج کے درمیان نمایاں تعلق ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پچھلے مطالعوں میں شادی شدہ ہو نے سے مجموعی طور پر اچھی صحت اور لمبی زندگی کے ثبوت ملے تھے ، لیکن اب تک کسی بھی مطالعے میں دل کی صحت پر تعداد ازدواج کے اثر کا تعین نہیں کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :