صدارتی امیدوار بننے کا کوئی ارادہ نہیں،امریکی خاتون اول

جمعرات 17 مارچ 2016 13:28

واشنگٹن ۔ 17 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مارچ۔2016ء) امریکی خاتون اول مشل اوباما نے کہا ہے کہ ان کا مستقبل میں صدارتی امیدوار بننے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔ مچل اوباما نے کہا کہ وہ ہیلری کلنٹن کے نقش قدم پر نہیں چلیں بلکہ واشنگٹن کی مرتکز سیاست سے باہر رہتے ہوئے زیادہ بہتر طریقے طسے کام کرنا چاہیں گی۔

(جاری ہے)

ریاست ٹیکساس کے مقام آسٹن میں منعقدہ ایک میلے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران امریکی خاتون اول نے اپنے مستقبل کے منصوبوں کو عیاں کرتے ہوئے کہا کہ میں صدر نہیں بننا چاہوں گی کیونکہ وائٹ ہاؤس سے باہر اتنا کچھ کرنے کو ہے کہ وہ کسی مرتکز سیاست کا حصہ نہیں بننا چاہتی تاکہ وہ کچھ کرنے کیلئے کسی دباؤ ، لائٹ اور کیمرہ سے بالکل آزاد ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ میری آواز کو آج اس لئے نہیں سن سکتے کیونکہ میں خاتون اول ہوں وہ مجھے وائٹ ہاؤس سے باہر آنے کے بعد سن سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ سال وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے بعد وہ اور ان کا خاندان واشنگٹن میں ہی رہائش رکھنا پسند کرے گا کیونکہ ان کی بیٹیاں اپنے سکول نہیں چھوڑنا چاہتیں۔

متعلقہ عنوان :