برطانیہ، ملٹی نیشنل کمپنیوں سے ٹیکس وصولی کیلئے نئے اقدامات کا اعلان

جمعرات 17 مارچ 2016 13:30

لندن ۔ 17 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مارچ۔2016ء) برطانیہ نے ملٹی نیشنل کمپنیوں سے ٹیکس لینے کیلئے نئے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

برطانیہ کے وزیرخزانہ جارج اوسبورن نے کہا ہے کہ برطانیہ میں کام کرنے والی ملٹی نیشنل کمپنیوں کی طرف سے ٹیکس چوری کو روکنے کیلئے نئے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس سے برطانیہ کو ٹیکس کی آمدنی بڑھ کر9 بلین پاؤنڈ(12.8 بلین ڈالر) ہوجائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ ملٹی نیشنل اداروں پر20 فیصد کارپوریٹ ٹیکس عائد کیا گیا ہے جو 2020ء تک مرحلہ وار کم ہوتے ہوئے 17 فیصد پر آ جائے گا۔ انہوں نے برطانوی دارالعلوم سے بجٹ خطاب کے دوران بتایا کہ یکم اپریل2017ء سے برطانیہ میں کام کرنے والی ملٹی نیشنل ادارے ایک حد سے زیادہ سرمایہ برطانیہ سے باہر نہیں لے جاسکیں گے۔