ٹریژی بلز کی فروخت سے 215.8 ارب روپے وصول

جمعرات 17 مارچ 2016 13:31

کراچی ۔ 17 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مارچ۔2016ء) وفاقی حکومت نے ٹریژی بلز کی فروخت سے 215.8 ارب روپے حاصل کئے ہیں۔ ٹریژی بلز بدھ کو فروخت کئے گئے جن کی وسیع پیمانے پر خریداری بینکوں کی دلچسپی کے ساتھ اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ مستقبل قریب میں شرح سود میں اضافے کا کوئی امکان نہیں۔

(جاری ہے)

حکومت کی طرف سے ٹریژی بلزکی گذشتہ نیلامی دو مارچ کو ہوئی تھی جس سے 184.9 ارب روپے حاصل ہوئے جبکہ ہدف150 ارب روپے رکھا گیا تھا۔