کاشتکاروں کو گھیا کدو اور توری کی کاشت جلد مکمل کرنے کی ہدایت
جمعرات 17 مارچ 2016 13:36
لاہور۔17 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مارچ۔2016ء ) محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان کے مطابق موسم گرما میں اُگائی جانے والی سبزیوں کی کاشت کا بہترین وقت مارچ کا مہینہ ہے ۔کاشتکار گھیا کدواور گھیا توری کی کاشت جلد مکمل کر لیں۔انہوں نے کہاکہ ”فیصل آباد گول “گھیا کدو کی زیادہ پیداوار دینے والی ترقی دادہ قسم ہے جس کا اچھی روئیدگی والا دو سے اڑھائی کلو گرام بیج ایک ایکڑ کے لیے کافی ہوتا ہے ۔
”گھیا توری لوکل “قسم کا بیج ایک تا ڈیڑھ کلو گرام فی ایکڑ گھیا توری کی کاشت کے لیے درکار ہوتا ہے ۔اس قسم کی پیداواری صلاحیت 4سے 5ٹن فی ہیکٹر ہے ۔ ترجمان کے مطابق اکثر پرائیویٹ سیڈ کمپنیاں گھیا توری کا دوغلا بیج تیار کر رہی ہیں جس کا سائز عام توری کے مقابلہ میں کافی بڑا ہوتا ہے اور پیداوار بھی زیادہ ہوتی ہے ۔(جاری ہے)
ترجمان نے کہاکہ کاشتکاران سبزیوں کو پہلا پانی کاشت کے فوراََ بعد لگائیں اور خیال رکھیں کہ پانی بیج کی سطح سے اوپر نہ جائے وگرنہ کرنڈ کی وجہ سے بیج کا اُگاؤ متاثر ہوگا۔
ترجمان نے بتایا کہ زمین کی تیاری کے بعد کھیت میں 3سے 4میٹر کے فاصلے پر ڈوری سے نشان لگائیں اور ان نشانوں کے دونوں اطراف 4بوری سنگل سپر فاسفیٹ ، ایک بوری امونیم سلفیٹ اور ایک بوری پوٹاش فی ایکڑ ملا کر ڈال دیں۔مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.