جامعہ پشاور میں2 روزہ دستکاری نمائش شروع

جمعرات 17 مارچ 2016 13:36

پشاور۔17 مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مارچ۔2016ء ) پشاور یونیورسٹی میں 2 روزہ خواتین ہنر مندوں کی دستکاری نمائش شروع ہوگئی ہے‘ جس کا مقصد علاقائی دستکاریوں اور کپڑے کی صنعت کوپشاور کی سطح پر روشناس کراناہے۔

(جاری ہے)

نمائش کا افتتاح خیبرپختونخوا سمبلی کی ڈپٹی سپیکر ڈاکٹر مہرتاج روغانی نے کیا،اس موقع پر انہوں نے کہاکہ پشاور میں اس قسم کی ثقافتی اور صنعتی سرگرمیوں سے علاقائی گھریلو خواتین کی حوصلہ افزائی ہوسکے گی‘ پیوٹاہال میں جاری نمائش میں طلبہ وطالبات کی سرگرمیوں سے علاقائی گھریلو خواتین کی حوصلہ افزائی ہوسکے گی‘ نمائش میں طلبہ وطالبات کی کثیرتعداد نے شرکت کرکے خواتین ہنرمندوں کی حوصلہ افزائی کی۔

نمائش میں ایک درجن سے زائد سٹائلز لگائے گئے ہیں جس میں سوات کے علاقے اسلامپور کی مشہور چادروں کے ساتھ ساتھ کپڑے بھی نمائش میں شرکت کرنے والوں کی توجہ کا مرکز بنی رہے۔

متعلقہ عنوان :