ورلڈ ٹی 20 میں کل مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

جمعرات 17 مارچ 2016 13:38

دھرم شالا ۔ 17 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مارچ۔2016ء) آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 میں کل جمعہ کو مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا، پہلا میچ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ جبکہ دوسرا میچ انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے مابین کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چھٹے عالمی ٹی 20 کپ کے دلچسپ مقابلے بھارت میں جاری ہیں اور (آج) ایونٹ میں پہلا میچ گروپ ٹو کی ٹیموں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن، دھرم شالا میں کھیلا جائے گا۔

آسٹریلیا اپنا پہلا گروپ میچ کھیلے گی جبکہ نیوزی لینڈ اپنے پہلے میچ میں میزبان ٹیم بھارت کو شکست دے چکی ہے۔ دوسرے میچ میں گروپ ون کی ٹیمیں انگلینڈ اور جنوبی افریقہ وانکھیڈے سٹیڈیم، ممبئی میں آمنے سامنے ہوں گی۔ انگلینڈ کو اپنے پہلے گروپ میچ میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ جنوبی افریقن ٹیم میگا ایونٹ میں اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔