ویمنز ورلڈ ٹی 20 میں کل گروپ اے کے دو میچ کھیلے جائیں گے

جمعرات 17 مارچ 2016 13:44

موہالی ۔ 17 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مارچ۔2016ء) آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی 20 میں کل جمعہ کو گروپ اے کے دو میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں آئرلینڈ اور نیوزی لینڈ جبکہ دوسرے میچ میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خواتین ورلڈ ٹی 20 کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے اور ایونٹ میں کل پہلا میچ گروپ اے کی ٹیموں آئرلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن موہالی میں کھیلا جائے گا۔ دوسرے میچ میں اسی گروپ کی ٹیمیں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں ناگپور میں پنجہ آزما ہوں گی۔ قومی خواتین کرکٹ ٹیم ہفتہ کو روایتی حریف بھارت سے نبرد آزما ہوگی۔