کراچی‘ چکرا گوٹھ حملہ کیس، ملزم قاسم کو اسپتال منتقل کرنے کا حکم

جمعرات 17 مارچ 2016 13:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2016ء ) سندھ ہائیکورٹ نے چکرا گوٹھ حملہ کیس کے ملزم قاسم کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ چکرا گوٹھ کیس کے ملزم قاسم کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست اس کی اہلیہ کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کنول قاسم نے مو قف اختیار کیاتھا کہ ملزم قاسم کو آنکھ اور دماغ کا مرض لاحق ہے اورجیل میں علاج کی سہولت نہیں۔ جسٹس احمد علی ایم شیخ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے ملزم کوہسپتال منتقل کرنے اورعلاج کی ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔ ملزم قاسم کو رینجرز نے 4 ماہ تحویل میں رکھنے کے بعد پولیس کے حوالے کیا تھا۔تفتیشی افسر کے مطابق ملزم ایم کیو ایم کے کورنگی یونٹ70 کا کارکن ہے۔

متعلقہ عنوان :