قحط زدہ تھر میں مزید 6 بچے حکومتی غفلت کی بھینٹ چڑھ گئے
سول ہسپتال مٹھی سمیت تھر کے مختلف ہسپتالوں میں 200 سے زائد بچے زیرعلاج
جمعرات 17 مارچ 2016 13:57
مٹھی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 مارچ۔2016ء ) قحط ، غربت اور غذائی کمی کے شکار صحرائے تھر میں مزید 6 بچے زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد رواں ماہ فوت ہونے والے بچوں کی تعداد 124 ہوگئی ۔ قحط، غذائی قلت، وبائی بیماریوں اور بنیادی صحت کی ناکافی سہولتوں جیسے مسائل سے دوچار سندھ کے ضلع تھر میں مزید 6 بچے فوت ہوگئے۔
(جاری ہے)
زندگی کی بازی ہارنے والے بچوں میں مٹھی کا ایک سالہ سمیجھو بھیل، ایک، ایک روز کے عبدالحمید اور عمرگل، ڈیپلو کی 4 روز کی نازیہ گوٹھ ارنیارو کا 7 ماہ کا پرکاش کمار اور گوٹھ جئسے جو پڑ کی تین روز کی بچی شامل ہے۔
واضح رہے کہ ضلع تھر پارکر میں رواں ماہ اب تک 124 جب کہ اس سال 224 بچے غذائی قلت اور وبائی بیماریوں کا شکار ہوکر موت کی آغوش میں جاچکے ہیں جب کہ سول ہسپتال مٹھی سمیت تھر کے مختلف اسپتالوں میں 200 سے زائد بچے زیرعلاج ہیں۔مزید اہم خبریں
-
تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان
-
’چیف جسٹس آف پاکستان نے سخت موقف نہیں اپنایا، تو عدلیہ کی آزادی ایک خواب بن جائے گی‘
-
وفاقی حکومت نے نگران حکومت کی معاشی شرح نمو پر نظرثانی رپورٹ جاری کردی
-
آئی ایم ایف نے بجلی کی قیمت میں 32 روپے کمی کیلئے حکومت کو فارمولہ تجویز کر دیا
-
وفاقی حکومت کا بجلی چوری اور سہولت کاری میں ملوث افسران کیخلاف کاروائی کا فیصلہ
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور آمد
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھائی کے ہاتھوں بہن کے قتل کے حوالے سے ہولناک انکشافات
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ،کسانوں کیلئے انقلابی و تاریخی اقدامات کا فیصلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکا لاہوررنگ روڈ سدرن لوپ تھری پراجیکٹ کا دورہ ، منصوبہ جلد مکمل کرنے کا حکم
-
سائنسی بنیاد پر رمضان کا چاند 29 کا ہونے کا امکان
-
وزیراعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، پنک راک سالٹ کی خام حالت میں برآمدپر پابندی پراتفاق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.