شام میں تعینات روس کی نصف لڑاکا فورس واپس روس پہنچ گئی

جمعرات 17 مارچ 2016 14:05

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2016ء) شام میں تعینات روس کی نصف لڑاکا فورس واپس روس پہنچ گئی، گزشتہ دو روز میں فوج کا یہ انخلا عمل میں آیاہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شام میں تعینات روس کی نصف لڑاکا فورس واپس روس پہنچ گئی ہے ۔

(جاری ہے)

شام میں اب 36 روسی فوجی طیارے موجود ہیں، جب کہ گزشہ دو دنوں میں بڑی تعداد میں لڑاکا طیارے روس چلے گئے ہیں۔ فی الحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ آیا روس ان طیاروں کے بدلے کوئی دوسرے طیارے شام بھیج رہا ہے یا نہیں۔ بتایا گیا ہے کہ شام میں موجود روسی جنگی ہیلی کاپٹروں کو بھی سمندری یا ہوائی راستے سے واپس روس بلایا جائے گا۔ عرب لیگ نے شام سے روسی فوجیوں کے انخلا کا خیرمقدم کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :