نائجیریا ،دو خواتین خود کش حملہ آوروں کی مسجد پر کارروائیوں میں 24افراد شہید ، 23 زخمی

جمعرات 17 مارچ 2016 14:07

نائجیریا ،دو خواتین خود کش حملہ آوروں کی مسجد پر کارروائیوں میں 24افراد ..

ابوجا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2016ء ) نائجیریا میں دو خواتین خود کش حملہ آوروں کی کارروائیوں میں ہلاکتوں کی تعداد 24ہوگئی جبکہ 23 افراد زخمی ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نائجیرین حکام کا کہنا ہے کہ یہ حملے فجر کی نماز کے وقت ایک مسجد پر کیے گئے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پہلا حملہ میدوگوری کے نواح میں واقع ایک مسجد کے اندر کیا گیا جبکہ دوسری خود کش بمبار نے دوسرا دھماکا اس وقت کیا، جب نمازی وہاں سے باہر نکلنے کی کوشش کر رہے تھے۔حکام کا کہنا ہے کہ حملوں میں انتہا پسند تنظیم بوکو حرام کے گڑھ میں ہونے والے ان حملوں کی ذمہ داری ابھی تک کسی نے قبول نہیں کی ہے۔ 24 افراد شہید اور 23 زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :