جرمن پولیس نے کالعدم انتہا پسند گروہ کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا

جمعرات 17 مارچ 2016 14:07

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2016ء ) جرمن پولیس نے دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے کالعدم انتہا پسند گروہ کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن پولیس کالعدم انتہا پسند گروہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملک بھر میں چھاپے مار رہی ہے۔

(جاری ہے)

جرمن وزارت داخلہ کے مطابق دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے اس گروہ کے خلاف کارروائی کے دروان اس نیو نازی تحریک کے کچھ دفاتر سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ جرمنی میں اس گروہ پر پابندی عائد ہے تاہم اطلاعات ہیں کہ زیرزمین فعال اس گروہ کے افراد خفیہ طور پر کارروائیاں کرتے رہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :