انڈونیشیا، پولیس کی کاروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2دہشتگرد مارے گئے

جمعرات 17 مارچ 2016 14:07

جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2016ء ) انڈونیشیا میں پولیس کی کاروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2دہشتگرد مارے گئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کی پولیس کا کہنا ہے کہ اْس نے دو مشتبہ عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے، جن کی شناخت چین کے نسلی گروپ ایغور کے ارکان کے طور پر ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ دونوں عسکریت پسند وسطی سْلاویسی کے علاقے میں فائرنگ کے ایک تبادلے کے دوران مارے گئے۔ انڈونیشی پولیس وہاں ملک کے سب سے زیادہ مطلوب انتہا پسندوں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔ حکام کا خیال ہے کہ ایغور شدت پسندوں کا ایک گروپ مقامی عسکریت پسندوں کے ساتھ مل کر کارروائیاں کرنے کے لیے انڈونیشینا پہنچا تھا۔

متعلقہ عنوان :