پاکستانی خصوصی تحقیقاتی ٹیم جلد بھارت کا دورہ کریگی ‘سرتاج عزیز

جمعرات 17 مارچ 2016 14:11

پوکھارا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیزنے کہا ہے کہ امید ہے پاکستانی خصوصی تحقیقاتی ٹیم جلد بھارت کا دورہ کریگی ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم جلد بھارت کا دورہ کرے گی تاکہ رواں سال جنوری میں ہونے والے پٹھان کوٹ ایئربیس حملے کی تحقیقات کو آگے بڑھایا جاسکے۔سرتاج عزیز سے جب پوچھا گیا کہ وہ سشما سوراج سے ہونے والی ملاقات کے حوالے سے کس حد تک پرامید ہیں، تو ان کا کہنا تھا کہ مثبت مذاکرات کیلئے ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔

متعلقہ عنوان :