وفاقی اپیلٹ کورٹ کے جج میرک گارلینڈ کو امریکی عدالتِ عظمیٰ کا جج نامزد کر دیا گیا

جمعرات 17 مارچ 2016 14:22

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء)امریکہ کے صدر براک اوباما نے جسٹس انتونین اسکالیا کی وفات سے خالی ہونے والی نشست پر وفاقی اپیلٹ کورٹ کے جج میرک گارلینڈ کو امریکی عدالتِ عظمیٰ کا جج نامزد کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز وائٹ ہاوٴس میں پریس کانفرنس کے دوران صدر اوباما نے میرک گارلینڈ کی نامزدگی کا اعلان کرتے ہوئے انھیں امریکہ کے چند ذہین ترین قانون دانوں میں سے ایک قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ ڈیموکریٹ اور ری پبلکن دونوں ہی میرک گارلینڈ کی بطور جج عمدہ کارکردگی کے معترف ہیں ۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے نئے جسٹس کی نامزدگی کے لیے ضروری ہے کہ امریکی سینیٹ بھی اس کی توثیق کرے، تاہم موجودہ سینیٹ میں رپبلکن پارٹی کو اکثریت حاصل ہے۔