وزیر کیڈ کی زیر صدارت پرائیویٹ سکولز مالکان کا اجلاس، سکولوں کے مسائل کے حل کیلئے امور پر تبادلہ خیال

جمعرات 17 مارچ 2016 14:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 مارچ۔2016ء) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ ہر بچے کو تعلیم دلوانا اس کا بنیادی حق اور ہماری قومی ذمہ داری ہے ، حکومت تعلیمی شعبہ میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ، پرائیویٹ اسکولوں میں میں زیر تعلیم دو لاکھ سے زائد بچوں کے لئے ہر طرح کا تعاون کریں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں اپنی زیرصدارت میں ہونے والے پرائیویٹ سکولز مالکان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اجلاس میں سیکرٹری کیڈ ، اور چیئرمین پرائیویٹ سکول ایسو سی ایشن (پیرا ) نے بھی شرکت کی ہے ،اجلاس میں پرائیویٹ سکولوں کے مسائل حل کرنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ، ڈاکٹر طارق ضل چوہدری نے کہا ،وزارت کیڈ پرائیویٹ اسکولوں کو ہر ممکن تعاون اور مدد فراہم کرے گی ،رہائشی علاقوں میں پرائیویٹ اسکولوں کے معاملہ پر وزارت کیڈ، آئی سی ٹی اور سی ڈی اے کے افسران پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے اورجو معامالات کو معاملات کو مشاورت اور افہام و تفہیم سے حل کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی ، پرائیویٹ اسکولوں میں میں زیر تعلیم دو لاکھ سے زائد بچوں کے لئے ہر طرح کا تعاون کریں گے وزیر مملکت کیڈہر بچے کو تعلیم دلوانا اس کا بنیادی حق اور ہماری قومی ذ مہ داری ہے اجلاس میں وزیر اعظم کے اسلام آباد میں تعلیم کے فروغ کیلئے تعاون کو خراج تحسین بھی پیش کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :