احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کے پیش نہ ہونے پرسماعت 26مارچ تک ملتوی کردی

جمعرات 17 مارچ 2016 14:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 مارچ۔2016ء) وفاقی احتساب عدالت نے سابق مشیرپیٹرولیم کے عدالت میں پیش نہ ہونے پرسماعت 26مارچ تک ملتوی کردی ہے تفصیلات کے مطابق وفاقی احتساب عدالت نے سابق وفاقی مشیرپیٹرولیم کے خلاف نیب کی جانب دائر اربوں روپے کے کرپشن کے ریفرینس کی سماعت جمعرات کے روز کی جبکہ جیل حکام نے ملزم ڈاکٹر عاصم حسین کوعدالت میں پیش کرنے کی بجائے ان کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کردی جس میں عدالت کوبتایا گیا کہ ڈاکٹر عاصم انتہائی علیل ہیں اورڈاکٹروں کے ان کومکمل آرام کامشورہ دیا ہے جس کے باعث ان کوعدالت میں پیش نہیں کیا جاسکتا جس پرعدالت نے برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عاصم کومسلسل دوسری مرتبہ عدالت میں پیش نہیں کیاگیا ہے آئندہ 26مارچ کوملزم ہرحالت میں عدالت پیش کیاجائے تاکہ مذکورہ مقدمہ کی سماعت ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :