چاول کی بر آمد کنندگان کا19رکنی اعلیٰ سطحی وفد چین کے لئے روانہ

جمعرات 17 مارچ 2016 14:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 مارچ۔2016ء) رائس ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن آف پاکستان کے سینیئر وائس چیئرمین نعمان احمد شیخ کی سر براہی میں 19رکنی چاول کے بر آمد کنندگان کا اعلیٰ سطحی وفد چین کے لئے روانہ ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

رائس ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن آف پاکستان کے سینیئر وائس چیئرمین نعمان احمد شیخ نے روانگی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چاول کے بر آمدکنند گان کا اعلیٰ سطحی وفد 25مارچ، 2016تک پاکستانی چاول کی بر آمدات میں اضافے کیلئے چین کے تین شہروں بیجنگ ، شینزن، گونگزو کا دورہ کرے گا اور چین کے اعلیٰ حکومتی ادارے COFCO کے علاوہ چاول کے بڑے تاجروں سے ملاقات کرے گا ۔

انہوں نے کہا کہ رائس ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن کے وفد میں چاول کے اہم ترین بر آمدکنندگان اور بڑ ے گروپ شامل ہیں اور ٹریڈ ڈیویلپمینٹ اتھارٹی آف پاکستان کے تعاون سے اعلیٰ سطحی وفد چین کا دورہ کر رہا ہے ۔ وفد کے اراکین بی ٹو بی میٹینگ کے علاوہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اراکین اور عہدیداران سے بھی ملاقات کرے گا جس سے امید ہے کہ چین میں پاکستانی چاول کی بر آمدات میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :