مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے درخواست موصول ہونے پر دیکھیں گے ،چوہدری نثار

جمعرات 17 مارچ 2016 14:29

مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے درخواست موصول ہونے پر دیکھیں گے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 مارچ۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے یا نہ نکالنے کا تاہم فیصلہ نہیں ہوا۔ درخواست موصول ہونے پر دیکھیں گے‘ پٹھان کوٹ حملے میں بھارت سے حاصل ہونے والے شواہد کا جائزہ لیا جا رہا ہے‘ شواہد کے جائزے کے بعد تحقیقاتی ٹیم کو بھارت بھیجیں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست تاحال وزارت داخلہ کو موصول نہیں ہوئی جب درخواست موصول ہو گی تب ہی کوئی فیصلہ کیا جائے گا کہ پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنا ہے کہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پٹھان کون حملے کے متعلق بھارتی عدالت نے پاکستانی وزارت داخلہ کو چند شواہد بھیجے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان بھارت کی جانب سے حاصل ہونے والے تمام شواہد کا باریک بینی سے جائزہ لے رہا ہے۔ بھارتی شواہد کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد پاکستان کی جانب سے تحقیقاتی ٹیم کو بھارت بھیجیں گے۔ وزیر داخلہ نے سیف سٹی منصوبے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سیف سٹی منصوبے میں بہت بہتری آئی ہے۔ آئندہ ماہ باقاعدہ افتتاح کر دیا جائے گا۔ سیف سٹی منصوبے پر اسکاٹ لینڈ یارڈ سے نئے سرے سے مذاکرات کئے اور 2009ء کی قیمتبرقرار رکھنے میں کامیاب ہوئے۔ اگر ہم ایسا نہ کرتے تو ساری قیمت پاکستان کے گلے پڑ جاتی۔ اس منصوبے پر اسکاٹ لینڈ یارڈ سے خدمات بلامعاوضہ حاصل کیں۔

متعلقہ عنوان :