لاؤڈ سپیکر ایکٹ کیخلاف ورزی، فاروق ستار،حیدر عباس رضوی،نسرین جلیل،قمر منصور سمیت کے 20رہنماؤں کے وارنٹ دوبارہ جاری

جمعرات 17 مارچ 2016 14:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 مارچ۔2016ء) عدالت نے لاؤڈ اسپیکرایکٹ کے تحت مقدمہ میں متحدہ قومی موومنٹ کے 20رہنماؤں کے وارنٹ دوبارہ جاری کردیئے تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج شرقی کی عدالت نے پابندی کے باوجود لاؤڈ اسپیکراستعمال کرنے کے الزام میں متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماؤں کافاروق ستار،عباس حیدررضوی،نسرین جلیل،کنورنوید،قمرمنصورسمیت 20رہنماؤں کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں اورسولجربازار تھانہ انویسٹی گیشن پولیس کوحکم دیا ہے کہ ملزمان کوآئندہ سماعت پرگرفتار کرکے پیش کیاجائے جبکہ متحدہ کی جانب سے نامزدمیئرکراچی وسیم اختر کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظورکرلی وسیم اختر کی مذکورہ مقدمات میں عبوری ضمانت ہوچکی ہے۔