آئی جی اسلام آباد ترقی کیس،اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاق کو رپورٹ پیش کرنے کیلئے دوبارہ مہلت دیدی،سماعت22 مارچ تک ملتوی
عدالت کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دے گی ،جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے دوران سماعت ریمارکس
جمعرات 17 مارچ 2016 14:41
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 مارچ۔2016ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق آئی جی اسلام آباد آفتاب احمد چیمہ کو ترقی نہ دینے کے خلاف دائر کیس میں وفاق کو انکوائری رپورٹ پیش کرنے کے لئے دوبارہ مہلت دیتے ہوئے سماعت 22 مارچ تک ملتوی کر دی ۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیئے کہ عدالت انصاف کے تمام تقاضے پورا کرے گی ۔ کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دے گی ۔
گزشتہ روز جسٹس عزیز صدیقی پر مشتمل سنگل بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔ درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ مصطفیٰ رمدے جبکہ وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے ۔ ایڈووکیٹ مصطفیٰ رمدے نے عدالت کو بتایا کہ آفتاب چیمہ کو ان کے خلاف انکوائری میں کلیئر کر دیا گیا ہے ۔ ترقی نہ دینے کا اب کوئی جواز باقی نہیں رہتا ۔(جاری ہے)
اس پر جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ فکر نہ کریں عدالت انصاف کے تمام تقاضے پورا کرے گی ۔
کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دے گی ۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے مزید کہا کہ ترقی روکنے کی صرف ایک وجہ تھی جو انکوائری مکمل ہونے پر ختم ہو گئی ۔ اس دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ اس طرح تو ایک نیا پنڈوہ بکس کھل جائے گا ۔ جس پر جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت آئین و قانون کے اندر رہتے ہوئے فیصلہ دیتی ہے ۔ بہتر ہے کہ آپ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ سے بات کر لیں ۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے انکوائری رپورٹ پیش کرنے کے لئے دوبارہ مہلت طلب کی عدالت نے ان کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 22 مارچ تک ملتوی کر دی ۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.