بھارتی کبڈی ٹیم کا کھلاڑی راہ چلتے سرعام قتل کردیا گیا

جمعرات 17 مارچ 2016 14:49

چندی گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 مارچ۔2016ء) بھارت کی ریاست ہریانہ میں کبڈی کے قومی کھلاڑی کو راہ چلتے ہوئے دن دہاڑے قتل کر دیا گیا۔ہریانہ میں ضلع روہتک کے ایک گاوٴں ریتھال میں کبڈی کے کھلاڑی سکھ ویندر سنگھ کو ان کے گھر سے کچھ ہی فاصلے پر نشانہ بنایا گیا، واقعے کی ویڈیو ایک گھر پر لگے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرے میں بھی ریکارڈ ہوگئی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق مطابق 24 سالہ سکھ ویندر سنگھ شام 7 بجے کبڈی کی پریکٹس کرکے واپس آ رہے تھے جب ایک اسکوٹی (موٹر سائیکل) پر سوار دو افراد نے ان کو نشانہ بنایا۔سی سی ٹی وی کیمرے کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار پچھلے شخص نے کبڈی کے کھلاڑی کے سینے پر دو گولیاں ماریں جس سے وہ زمین پر گر گئے۔بعد ازاں موٹر سائیکل سوار دونوں افراد نیچے اترے اور سکھ ویندر سنگھ کو سر پر مزید 2 گولیاں ماریں جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔سکھ ویندر کے اہل خانہ کے مطابق ان کا کسی سے کوئی جھگڑا نہیں تھا، اس لیے انہوں نے کسی پر شک کا اظہار بھی نہیں کیا۔پولیس نے نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :