کولکتہ: پاک بھارت میچ کے لیے ٹکٹس ناپید،، ڈیمانڈ عروج پر ، شائقین پریشان

جمعرات 17 مارچ 2016 14:51

کولکتہ: پاک بھارت میچ کے لیے ٹکٹس ناپید،، ڈیمانڈ عروج پر ، شائقین پریشان

کولکتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 مارچ۔2016ء)ورلڈ ٹی ٹوئنٹی گروپ 2 کے پاک بھارت میچ کے لیے ٹکٹس کی ڈیمانڈ عروج پر پہنچ گئی ہے، پاک بھارت میچ کولکتہ کے ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق عام کاوٴنٹرز سے پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی فروخت بند کردی گئی ہے، ٹکٹس اب صرف آن لائن بیچے جارہے ہیں۔اس حوالے سے بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پاک بھارت میچ کی ٹکٹس کی ڈیمانڈ اتنی زیادہ ہے کہ ایڈن گارڈن کولکتہ جیسے کئی اسٹیڈیم بھرے جاسکتے ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں تزین و آرائش کے بعد بھی 66 ہزار سے 68 ہزار تماشائیوں کی گنجائش ہے