پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے سے روکا جائے ‘ لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

جمعرات 17 مارچ 2016 14:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء) سابق صدر پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے سے روکنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

مقامی شہری سید اقتدار حیدر نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیا کہ سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل 6کے تحت سنگین غداری کا مقدمہ زیر سماعت ہے لیکن سابق صدر بیماری کو بنیاد بنا کر بیرون ملک جانا جاہتے ہیں۔ درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ پرویز مشرف کو زیرالتوا ء مقدمات کے ختم ہونے تک بیرون ملک جانے سے روکا اور مشرف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا جائے۔