منظور احمد وٹو کا حالیہ بارشوں سے بڑے پیمانے پر جانی نقصان پر شدید ردِ عمل کا اظہار

جمعرات 17 مارچ 2016 15:04

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 مارچ۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے حالیہ بارشوں سے بڑے پیمانے پر ہونے والے جانی نقصان پر شدید ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت عوام کے جان و مال کی حفاظت کرنے کی بجائے صرف الٹی میٹم جاری کرتی ہے ،مسلم لیگ (ن)کی حکومت نے عوام کو بنیادی ضروریات زندگی صحت، روزگار، تحفظ اور تعلیم فراہم کرنے کی بجائے غیر ضروری منصوبوں پر قومی خزانہ لٹانا وطیرہ بنا لیا ہے ۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں اور جنگلات کی کمی کی وجہ سے ملک کو قدرتی آفات کا سامنا ہے پاکستان جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ قدرتی آفات اور اس سے ہونے والی تباہیوں میں سرفہرست ہے مگر حکمرانوں اس ہنگامی صورت حال میں ملک کو قوم کو نقصان سے بچانے میں تساہل پسندی سے کام لے رہے ہیں جبکہ سڑکوں اور پلوں کی تعمیر کے لئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں ان منصوبوں کے راستے میں درختوں کو کاٹ کر ملک کو مزید تباہی کی طرف جھونکا جا رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت بے حسی، انتظامی نااہلی اور مجرمانہ غفلت کی بدترین مثالیں قائم کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :