ایم کیو ایم کااپنے اسیر کارکنوں پر دباؤ ڈالنے اور ان کے گھروں پر نامعلوم ٹیلی فون کالز سے متعلق وزیر اعظم اورکو خط

جمعرات 17 مارچ 2016 15:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء)متحدہ قومی موومنٹ نے اپنے اسیر کارکنوں پر دباؤ ڈالنے اور ان کے گھروں پر نامعلوم ٹیلی فون کالز سے متعلق صدرمملکت، وزیر اعظم اوروفاقی وزیرداخلہ کو خط لکھاہے۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم کے ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے صدر، وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کو خط بھیجا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ گرفتار کارکنوں پر وفاداریاں تبدیل کرنے کے لئے دباؤ ڈالا جارہا ہے، اس کے علاوہ اسیر کارکنوں کے گھروں پر نامعلوم نمبروں سے ٹیلی فون کالز بھی کی جارہی ہیں۔خط میں صدر، وزیراعظم اور وفاقی وزیر داخلہ سے ان واقعات کا نوٹس لینے کی اپیل کی گئی ہے۔