پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کے کوچیز کی نامزد گی پر مبارک

جمعرات 17 مارچ 2016 15:15

کراچی ۔ 17 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مارچ۔2016ء) نیشنل بینک سی ایس آر ڈویژن کے سربراہ اویس اسد خان ، مشیر کھیل غلام محمدخان ، اے وی پی انور فاروقی ، پی آر او اسپورٹس عظمت اللہ خان نے ایک بیان میں پاکستا ن جونیئر ہاکی ٹیم کا کوچ نامزد ہونے پر اولمپین طاہر زمان ، اولمپین ذیشان ااشرف اورانٹرنیشنل ارشد حسین کو دلی مبارک باد دی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ان افراد کی نامزد گی نیشنل بینک کے لئے ایک اعزاز ہے ا ور ہمیں امید ہے کہ ماضی کی طرح یہ افراد پاکستا ن کی ہاکی کی مستقبل میں بھی خدمت کرتے رہے گے۔ اویس اسد خان نے پی ایچ ایف کا خصوصی شکریہ ادا کر تے ہوئے کہا کہ ہاکی کے تینوں افراد جس میں 2 پاکستان کے کپتان بھی رہے ہیں ان کو یہ اعزاز دے کر نیشنل بینک پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے اور مجھے امید ہے کہ یہ افراد ا نتھک محنت کر کہ پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کو بام عروج پر پہچائے گے درین اثناپاکستان ہاکی کا جو کیمپ لگایاگیاہے اس میں 16 کھلاڑیوں کاتعلق نیشنل بینک سے ہے۔