غازی عبدالرشید قتل کیس،عدالت نے وزارت داخلہ اور آئی جی اسلام آباد کو نوٹس جاری کردیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 17 مارچ 2016 15:16

غازی عبدالرشید قتل کیس،عدالت نے وزارت داخلہ اور آئی جی اسلام آباد کو ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17 مارچ 2016ء) : غازی عبد الرشید قتل کیس سے متعلق ان کے صاحبزادے ہارون رشید کی اسلام آباد کی اسپیشل کورٹ میں سماعت ہوئی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پرویز مشرف بیرون ملک فرار ہو سکتے ہیں لہٰذا انہیں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔

(جاری ہے)

ایڈشنل سیشن جج نے اس ضمن میں وزارت داخلہ اور آئی جی اسلام آباد کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 2 اپریل کو جواب طلب کر لیا ہے۔ سماعت میں طارق اسد ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ عدالت پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری پر عملدر آمد کروائے جبکہ پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری کی نقول تمام ائیرپورٹس کو بھی بھیجی جائیں۔