بنک الفلا ح ڈسٹرکٹ ساؤتھ فٹ بال چمپئن شپ2016 کا آغاز 23مارچ سے ہوگا
جمعرات 17 مارچ 2016 15:22
کراچی ۔ 17 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مارچ۔2016ء) بنک الفلا ح کے تعاون سے ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 23مارچ 2016ءء سے شہر قائد کے بڑے فٹ بال ایونٹ کا انعقاد کرنے جارہی ہے 23مارچ یوم پاکستان کے موقع پر ککری گراؤنڈ لیار ی پر "بنک الفلاح ڈسٹرکٹ ساؤتھ فٹ بال چمپئن 2016ءء "آغاز کیا جارہا ہے افتتاحی میچ ڈسٹرکٹ ساؤتھ فٹ بال ایسوسی ایشن الیون اور ینگ تغلق کے درمیان کھیلا جائیگا ۔
ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیموں کوکیش پرائز دیا جائیگا۔ جاری اعلامیہ کے مطابق ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ساؤتھ کراچی کا جنرل باڈی اجلاس زیر صدارت سابق اسپیکر سندھ اسمبلی و اقوام متحدہ کے سابق مندوب عبداللہ حسین ہارون کی صدارت میں سر عبداللہ ہارون اسکول کے ہال میں منعقد ہوا ۔(جاری ہے)
جس میں ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ساؤتھ کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ڈسٹرکٹ ساؤتھ فٹ بال ایسوسی ایشن کے روح رواں ناصر کریم بلوچ ،سابقہ سیکریٹری عبدالرحمن بلوچ ،موجود ہ سیکریٹری حاجی اقبال خان ،چیئر مین جمیل ہوت ،دوست محمد دانش کے علاوہ 128کلبوں کے صدر اور سیکریٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق سیکریٹری ساؤتھ عبدالرحمن بلوچ نے ڈسٹرکٹ ساؤتھ کی ایک سالہ کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ناصر کریم بلوچ کو خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر چیئر مین ڈی ایف اے ساؤتھ جمیل ہوت نے ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ساؤتھ کی سالانہ کارکردگی پیش کی اور مستقبل کے پروگرام پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ اجلاس میں سرپرست اعلیٰ ڈسٹرکٹ ساؤتھ ناصر کریم بلوچ نے سالانہ کارکردگی بتا تے ہوئے کہا کہ اس میگا فٹ بال ایونٹ کے لئے مختلف این جی اوز اور اسپانسرز سے رابطے جاری ہیں اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مجلس سرپرست اعلیٰ ڈی ایف اے ساؤتھ حسین عبداللہ ہارون نے ڈی ایف اے کو اپنے مکمل تعاؤن کا یقین تے ہوئے کہاکہ فٹ بال کی ترقی اور فروغ کے لئے ہر ممکن تعاون اور سرپرستی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا ۔انہوں نے ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے ذمہ داروں کو کہاکہ دیگر ڈسٹرکٹس کے کلبوں سے باہمی مشاورت کے بعد فٹ بال ایونٹ کا انعقاد کیا جائے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مخلص اور بے لوث قیادت کے ساتھ ملکر لیاری کو فٹ بال کے کھیل کا مرکز اور شہر کراچی کا پر امن علاقہ بنا یا جائیگا ۔ٹورنامنٹ آرگنائزنگ کمیٹی نے "بنک الفلاح ڈسٹرکٹ ساؤتھ فٹ بال چمپئن شپ2016"کے لئے معروف اسپورٹس میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل کو ٹورنامنٹ کا میڈیا کوارڈینٹر نامزد کیا ہے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.