پرویز مشرف کو روکنے یا بیرون ملک جانے کی اجازت دینے والے جانیں،ہمارا کوئی تعلق نہیں ،قائم علی شاہ

جمعرات 17 مارچ 2016 16:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2016ء) وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے سابق صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل نے نکالنے کے معاملے پر تبصرے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف کو روکنے یا بیرون ملک جانے کی اجازت دینے والے جانیں،پیپلزپارٹی کا اس سے کوئی تعلق نہیں،فلڈ پروٹیکشن اجلاس میں سندھ کا موقف پیش کردیاہے،وفاقی حکومت فلڈ پروٹیکشن کیلئے فنڈز فراہم کرے۔

جمعرات کو وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے وفاقی وزیرپانی وبجلی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ وزارت پانی وبجلی نے حالیہ بارشوں کے بعد کی صورتحال سے مکمل آگاہ کیا ہے،انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیرپانی وبجلی نے بارشوں سے پیداہونے والی صورتحال سے نمٹنے کی مکمل یقین دہانی کرائی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عوامی مشکلات سے آگاہ ہیں اور مسائل سے نجات کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

وزیراعلی سندھ نے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر تبصرے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے سے روکا تھا وہ جانیں یا اب جو بیرون ملک جانے کیلئے اجازت دے رہے ہیں وہ جانیں۔پیپلزپارٹی کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے کہا کہ فلڈ پروٹیکشن اجلاس میں سندھ حکومت کا موقف پیش کردیا ہے۔وفاقی حکومت سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے سندھ حکومت کو فنڈز فراہم کرے۔

متعلقہ عنوان :