لاہور ہائی کورٹ نے وزیر اعظم کے نیب سے متعلق دئیے گئے بیان خلاف دائر درخواست نمٹا دی
جمعرات 17 مارچ 2016 16:11
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2016ء) لاہور ہائی کورٹ نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے نیب کے خلاف دئیے گئے بیان کے خلاف دائر درخواست نمٹا دی ۔ عدالت نے درخواست چےئرمین نیب قمر زمان چوہدری کے تحریری بیان جمع کروانے کے بعد نمٹائی ۔
(جاری ہے)
چےئرمین نیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم نیب کے معاملات میں کوئی مداخلت نہیں کر رہے جواب میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم یاکوئی اور سیاست دان نیب کے معاملات میں مداخلت نہیں کر رہا کسی کیس میں اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہا ہے اور نہ اثر انداز ہو رہا ہے ۔
نیب آزادانہ طور پر اپنا کام کر رہا ہے ۔ تحریک انصاف لائرز ونگ کے نائب صدر گوہر نواز سندھو نے وزیر اعظم کے نیب کے خلاف بیان پر درخواست دائر کی تھی اور موقف اختیارکیا تھا کہ وزیر اعظم نیب کے حوالہ سے بیانات دے کر نیب کے معاملات میں مداخلت کر رہے ہیں جس سے نیب کی آزاد اور خود مختار حیثیت متاثر ہورہی ہے تاہم عدالت نے چےئرمین نیب کی جانب سے داخل کرائے گئے جواب کے بعد اور فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد درخواست نمٹا دی ۔مزید اہم خبریں
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.