لاہور ہائی کورٹ نے وزیر اعظم کے نیب سے متعلق دئیے گئے بیان خلاف دائر درخواست نمٹا دی

جمعرات 17 مارچ 2016 16:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2016ء) لاہور ہائی کورٹ نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے نیب کے خلاف دئیے گئے بیان کے خلاف دائر درخواست نمٹا دی ۔ عدالت نے درخواست چےئرمین نیب قمر زمان چوہدری کے تحریری بیان جمع کروانے کے بعد نمٹائی ۔

(جاری ہے)

چےئرمین نیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم نیب کے معاملات میں کوئی مداخلت نہیں کر رہے جواب میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم یاکوئی اور سیاست دان نیب کے معاملات میں مداخلت نہیں کر رہا کسی کیس میں اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہا ہے اور نہ اثر انداز ہو رہا ہے ۔

نیب آزادانہ طور پر اپنا کام کر رہا ہے ۔ تحریک انصاف لائرز ونگ کے نائب صدر گوہر نواز سندھو نے وزیر اعظم کے نیب کے خلاف بیان پر درخواست دائر کی تھی اور موقف اختیارکیا تھا کہ وزیر اعظم نیب کے حوالہ سے بیانات دے کر نیب کے معاملات میں مداخلت کر رہے ہیں جس سے نیب کی آزاد اور خود مختار حیثیت متاثر ہورہی ہے تاہم عدالت نے چےئرمین نیب کی جانب سے داخل کرائے گئے جواب کے بعد اور فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد درخواست نمٹا دی ۔

متعلقہ عنوان :