سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں قانون و انصاف ‘ مواصلات اور داخلہ و انسداد منشیات کے اجلاس کل ہونگے

جمعرات 17 مارچ 2016 16:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں قانون و انصاف ‘ مواصلات اور داخلہ و انسداد منشیات کے الگ الگ اجلاس کل جمعہ کو ہونگے ۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر جاوید عباسی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں ری کانسٹیٹیوشن (ترمیمی) بل 2016ء اور توہین عدالت (ترمیمی) بل 2016ء سمیت ایجنڈے میں شامل دیگر امور پر غور کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

مواصلات کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر داؤد اچکزئی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں محکمہ ڈاک کو کمپیوٹرائزڈ کرنے، پتوکی کے قریب حبیب آباد فلائی اوور پر کام کی صورتحال اور تخت بائی فلائی اوور کی تکمیل میں غیر ضروری تاخیر کے معاملے کا جائزہ لیا جائے گا۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ و انسداد منشیات کے چیئرمین سینیٹر عبدالرحمان ملک اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں قانون سازی اور ایجنڈے میں شامل دیگر امور کا جائزہ لیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :