چین پاکستان اقتصادی راہداری سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس پیر کو میں ہوگا ‘صدارت مشاہد حسین کرینگے

جمعرات 17 مارچ 2016 16:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء) چین پاکستان اقتصادی راہداری سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔ کمیٹی کے چیئرمین مشاہد حسین سید اجلاس کی صدارت کریں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں چیئرمین این ایچ اے اور دیگر محکموں کے افسران چین پاکستان اقتصادی راہداری کے مختلف منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیں گے۔ اس کے علاوہ اجلاس میں کمیٹی کے پہلے سے منعقدہ اجلاسوں کے فیصلوں پر عمل درآمد کے معاملے کا بھی جائزہ لیا جائیگا۔