مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے فیصلے کی کاپی وزارت داخلہ کوموصول ہوگئی

پرویزمشرف قانونی کارروائی مکمل ہونے پرحکومتی اجازت سے بیرون ملک جائیں گے ‘ ترجمان آل پاکستان مسلم لیگ

جمعرات 17 مارچ 2016 16:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء) سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کی کاپی وزارت داخلہ کو مل گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق عدالت عظمیٰ کے حکم کی کاپی ملنے کے بعدوزارت داخلہ کے اعلیٰ حکام نے جائزہ لینا شروع کر دیا ادھر اے پی ایم ایل کے ترجمان کے مطابق پرویزمشرف قانونی کارروائی مکمل ہونے پرحکومتی اجازت سے بیرون ملک جائیں گے۔ ترجمان کے مطابق پرویزمشرف کی طبیعت قدرے بہترہے۔دوسری جانب دبئی میں سابق صدر پرویز مشرف کی رہائش گاہ کے قریب مقامی سیکیورٹی سخت کردی گئی ‘علاقے کی مقامی سیکورٹی کی گاڑیوں کے گشت میں اضافہ ہوگیا ۔

متعلقہ عنوان :