کولکتہ: پاک بھارت میچ کے لیے ٹکٹس ناپید، شائقین پریشان

جمعرات 17 مارچ 2016 16:18

کولکتہ: پاک بھارت میچ کے لیے ٹکٹس ناپید، شائقین پریشان

کولکتہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔17مارچ2016ء ) ورلڈ ٹی ٹونٹی گروپ 2 کے پاک بھارت میچ کے لیے ٹکٹس کی ڈیمانڈ عروج پر پہنچ گئی ، میچ کولکتہ کے ایڈن گارڈنز سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اب عام کاؤنٹرز سے پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی فروخت بند کردی گئی ہے اور ٹکٹس اب صرف آن لائن بیچے جارہے ہیں تاہم حالات یہ ہیں کہ پانچ سو روپے والا ٹکٹ اب چار ہزار روپے میں بھی نہیں مل رہا ہے ۔ دوسری جانب بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پاک بھارت میچ کی ٹکٹس کی ڈیمانڈ اتنی زیادہ ہے کہ ایڈن گارڈن کولکتہ جیسے کئی سٹیڈیم بھرے جاسکتے ہیں ، ایڈن گارڈنز کی تزین و آرائش کے بعد بھی یہاں 66 ہزار سے 68 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے ۔