حکومت پنجاب کی نمبرداروں کو خریف 2015ء کے آبیانہ کی فوری ریکوری کی ہدایت
جمعرات 17 مارچ 2016 16:19
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء) حکومت پنجاب نے ایل سی سی ویسٹ سرکل اور ایل سی سی ایسٹ سرکل سمیت صوبہ بھر کے تمام سرکلز کے نمبرداروں اور دیگر ذمہ داران کو خریف 2015ء کے آبیانہ کی فوری 100فیصد ریکوری کی ہدایت کی ہے تاکہ رواں مالی سال 2015-16ء کیلئے پنجاب حکومت کی جانب سے مقرر کردہ اہداف کاحصول ممکن ہوسکے۔
(جاری ہے)
ایل سی سی ویسٹ سرکل کے ترجمان نے بتایاکہ اگرچہ حکومت پنجاب کی جانب سے رواں سال کی ریکوری کاہدف ہر حال میں 30جون تک مکمل کرنے کاحکم دیاگیاہے تاہم محکمہ کی کوشش ہے کہ جس قدر جلد ممکن ہو سکے سرکاری واجبات وصول کرلئے جائیں۔
انہوں نے کہاکہ متعلقہ افراد سے بھی کہاگیاہے کہ وہ اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرتے ہوئے سرکاری واجبات جلد ازجلد ادا کردیں تاکہ نئے مالی سال کے دوران انہیں مزید بہتر خدمات کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جاسکیں۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
100اور 1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کوہوگی
-
ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں
-
متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 5فیصد اضافہ ریکارڈ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ
-
100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ اوپن مارکیٹ میں کمی
-
ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
-
بھارتی پیاز کے آتے ہی ملک میں پیاز کی قیمت میں 50 فیصد کمی‘ نجی ٹی وی
-
برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، انڈیکس 159.38 پوائنٹ کی کمی کے بعد 72601.82 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.