برطانوی دواساز کمپنی گلیکسو سمیتھ کلین کے سر براہ انڈریو ویٹی آئندہ برس اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے

جمعرات 17 مارچ 2016 16:22

لندن ۔ 17 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مارچ۔2016ء) برطانوی دواساز کمپنی گلیکسو سمیتھ کلین نے اعلان کیا ہے کہ اس کے سر براہ انڈریو ویٹی آئندہ برس اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

برطانوی دواساز کمپنی گلیکسو سمیتھ کلین کی جانب سے جاری کردی بیان میں کہا گیا ہے کہ کمپنی میں 10سال تک خدمات انجام دینے والے چیف ایگزیکٹو انڈریو ویٹی نے کمپنی بورڈ کے سامنے اپنی رائے کا اظہارکر تے ہوئے کہاہے کہ وہ 2017 کے وسط میں اپنا عہدہ چھوڑنا چاہتے ہیں ۔

انھوں نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے کپمنی میں دس برس خدمات انجام دی ہیں اور اب چاہتے ہیں کہ اب اس عہدے پر کوئی اور شخص براجمان ہو۔دوسری جانب دواساز کمپنی گلیکسو سمیتھ کلین کے بورڈ کا کہنا ہے کہ انھوں نے کمپنی کے لئے قابل چیف ایگزیکٹو کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :